مذاکرات کیلئے حکومتی تجویز تحریک انصاف نے مسترد کردی

مذاکرات کیلئے حکومتی تجویز تحریک انصاف نے مسترد کردی
مذاکرات کیلئے حکومتی تجویز تحریک انصاف نے مسترد کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مذاکرات کے لیے حکومت کی تجویز تحریک انصاف نے مسترد کردی اور اپنے پلان’سی‘ پر بھرپورعمل درآمد کاعندیہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اہم وفاقی وزراءو حکومتی ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس ہوا جس دوران ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دیاگیا اورفیصلہ کیاگیاکہ پی ٹی آئی سے ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات ہوگی ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف احتجاج منسوخ کردے تو مذاکرات میں پیش رفت ہوسکتی ہے ۔

دوسری طرف ذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف نے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا تاہم قیادت نے احتجاج منسوخ کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے ۔ عمران خان نے فیصل آباد میں ہڑتال کے پلان کی منظوری دیدی ہے اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ تاجرو ٹرانسپورٹربھی دھڑوں میں تقسیم ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

مزید : قومی