تحریک انصاف کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے ، تصادم کا خدشہ

تحریک انصاف کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے ...
تحریک انصاف کے احتجاج کی تیاریاں مکمل ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے ، تصادم کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کئی مقامات پر آمنے سامنے موجود ہیں جنہوں نے احتجاج کے حق اور مخالفت میں بینرزاُٹھارکھے ہیں اور مخالف جماعت کی قیادت کیخلاف دونوں اطراف سے نعرہ بازی کی جارہی ہے جس سے تصادم کاخدشہ پیداہوگیاہے ۔

عوامی تحریک نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارگردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق آٹھ دسمبر کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج ، ہڑتال کے اعلان پر عمل درآمد کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اس سلسلے میں احتجاج مخالف مسلم لیگ ن اور احتجاج کی کال دینے والی تحریک انصاف کے کارکنان بھی سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور کئی مقامات پر ایک دوسرے کو جوتے دکھائے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان نے مخالف جماعت کی قیادت کے خلاف نعرہ بازی کی لیکن قانون نافذ کرنیوالے اہلکارغائب رہے جس پر کارکنان میں تصادم کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔

عمران خان سے شادی کی چہ مگوئیاں ، اینکرپرسن ریحام خان کا موقف بھی سامنے آگیا
دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے اور احتجاج کے شیڈول کی منظوری دید ی ہے اور وہ براستہ جھنگ روڈپیر کی سہہ پہر ساڑھے تین بجے گھنٹہ گھر پہنچیں گے جہاں کارکنان سے خطاب اور تاجروں سے ملاقات بھی کریں گے ۔

مزید :

فیصل آباد -