چیمپئنز ہاکی ٹرافی ، انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو ’عبرتناک‘شکست
بھونیشپور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ہاکی ٹرافی میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست ہوگئی ہے ۔ چیمپئنز ٹرافی کے پول اے گروپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے آٹھ گول سے شکست دی ۔ پاکستان کی طرف سے دوگول محمد عرفان اور ارسلان نے کیے ۔ یادرہے کہ یہ پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے ، گذشتہ روز بھی بیلجئم نے پاکستان کو شکست دی تھی ۔