وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مذاکرات سے متعلق تبادلہ ...
وزیراعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

رائیونڈ میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے ’پلان سی‘ سے متعلق سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اوروزیراعظم نوازشریف نے ہدایت کی کہ کھلے دل سے تحریک انصاف سے مذاکرات کیے جائیں ۔

میاںنواز شریف کاکہناتھاکہ تشدد کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں ، پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون حق میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ،عمران خان تشدد کی سیاست پروان چڑھارہے ہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں