بھارت میں ٹیکسی کے اندر خاتون کا ’ریپ‘

بھارت میں ٹیکسی کے اندر خاتون کا ’ریپ‘
بھارت میں ٹیکسی کے اندر خاتون کا ’ریپ‘

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت میں خواتین کے لیے اپنی عزتیں بچانا بھی ناممکن ہوگیا ہے اور مسافربسوں میں جنسی زیادتی کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں ، حالیہ دنوں میں بھی بھارتی دارلحکومت میں ایک ٹیکسی کے اندر خاتون کے ریپ کی خبریں سرگرم ہیں اورپولیس کو ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش ہے ۔

بھارت نے ’ریپ ‘میں دنیا کو مات دے دی

پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات ساڑھے نو بجے کے قریب دہلی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی طرف سے 27سالہ خاتون کے ساتھ ریپ کا معاملہ سامنے آیاہے اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شہر گڑگاو¿ں کی ایک مالیاتی کمپنی میں کام کرنے والی یہ خاتون شمالی دہلی میں اپنے گھر لوٹ رہی تھیں۔

بھارت میں ریپ کی ’بڑی وجہ‘ وزیر نے بتادی، دنیا ناراض

میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون کو کسی قسم کا نشہ آور مادہ نہیں دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرائے روہیلا تھانے میں ریپ او رسنگین دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ پولیس کا کہناتھاکہ 35سالہ ڈرائیور کی شناخت ہوگئی ہے جس کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔

بھارت: ٹیچر نے موبائل لانے پر طالبہ کو کلاس میں برہنہ کردیا

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بارے میں شدید رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے اور ایک بار پھر سے بھارتی دارالحکومت میں خواتین کے تحفظ کے مسئلے کے بارے میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی