ایران نے 3ہزار کلومیٹر تک جانے والا ڈرون طیارہ بنا لیا

ایران نے 3ہزار کلومیٹر تک جانے والا ڈرون طیارہ بنا لیا
ایران نے 3ہزار کلومیٹر تک جانے والا ڈرون طیارہ بنا لیا

  

تہران(ویب ڈیسک)ایرانی فوج کے ڈپٹی جنرل کمانڈنگ بریگیڈئر حسین لامی نے کہا ہے کہ ایران نے 3000کلومیٹر تک جانے والے ڈرون طیارہ بنا لیا ہے     ۔ایرانی میڈیا کے مطابق  حسین سلامی نے سائنس یونیورسٹیز کے اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈار کے ذریعے اس طرح کے ڈرون طیارے کا پتہ لگایا جانا ناممکن ہے ۔علاوہ ازیں یہ ڈرون طیارہ پرواز کے وقت کھینچی گئی تصاویر کو فورا ہی زمین پر بھیجنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے حسین سلامی کے مطابق ایران نے غیر ملکی مدد کے بغیر یہ ڈرون طیارہ بنا لیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی