تحریک انصاف سے ”نمٹنے “کیلئے تیاریاں مکمل ،فیصل آباد میں’لال‘ واٹرکینن تیار

تحریک انصاف سے ”نمٹنے “کیلئے تیاریاں مکمل ،فیصل آباد میں’لال‘ واٹرکینن ...
تحریک انصاف سے ”نمٹنے “کیلئے تیاریاں مکمل ،فیصل آباد میں’لال‘ واٹرکینن تیار

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کارروائی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اِس ضمن میں واٹر کینن میں سرخ رنگ بھی بھر دیاگیاجس کی مدد سے بعد میں بھی کارکنان کی گرفتاریوں میں مدد ملے گی جبکہ پولیس نے مظاہرین سے ”نمٹنے“ کے لیے لاٹھیاں تیارکرلی ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے ، احتجاج کے موقع پر آٹھ ہزار سے زائد نفری سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی او ر کارکنان کی پکڑدھکڑ کے لیے واٹرکینن میں سرخ رنگ ملادیاگیاجو تین دن تک کپڑوں یا جسم سے نہیں اُترسکے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ ریلیوں کے اندر سے کارکنان کی گرفتاریوں سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں لیکن بعد گرفتاریوں کے لیے سرخ رنگ معاون ثابت ہوگا۔

یادرہے کہ ایسے ہی رنگ کی 30نومبر کے موقع پر ملاوٹ کی بھی اطلاعات تھیں اور واٹرکینن بھی موقع پر موجود رہیں لیکن پانی استعمال ہی نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے پانی میں رنگ کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

دوسری طرف ڈی سی او فیصل آباد نے بتایاکہ وہ تحریک انصاف کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں ، جو تاجر اپنی دکانیں بند نہیں کرناچاہتے ، اُن کی دکانیں بند نہیں ہوں گی ۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقوں سے بھی پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے اور دفاتر کا عملہ بھی پیر کو فیلڈڈیوٹی میں ہوگا اور ریلیوں یا جلوس کو بازاروں یا چوکوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

مزید : قومی /Headlines