فلمی ’سبق‘ناکام ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کی ’چالاکی‘ پکڑلی

فلمی ’سبق‘ناکام ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کی ’چالاکی‘ پکڑلی
فلمی ’سبق‘ناکام ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دہشتگرد کی ’چالاکی‘ پکڑلی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلموں میں کئی مرتبہ دیکھاگیاہے کہ ملزم چہرے کی سرجری کراکر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دھوکہ دیتے ہیں اور نئے نام کے ساتھ کام شروع کردیتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان میں پیش آیا لیکن ملزم قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بچ نہ سکے اور بیرون ملک فرار کی کوشش میں پکڑے گئے ۔

ایک اور کام میں پاکستان نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں نے مطلوب دہشتگردوں کی سرجری اور بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی اطلاع دی تھی جس پر ایئرپورٹس اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ۔چار مطلوب دہشتگردوں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے اور ایک شخص کو ایف آئی اے نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے جبکہ شناخت بھی معلوم نہیں ہوسکی ۔

بھارت میں ٹیکسی کے اندر خاتون کا ’ریپ‘

ذرائع نے بتایاکہ ایئرپورٹس پر مسافروں کی خفیہ سکیننگ کا عمل شروع کردیا گیاہے اور دہشتگردوں کو بھاگنے نہیں دیاجائے گا۔

مزید : جرم و انصاف