وہ باتیں جو مر د اپنے ہمسفر سے چھپاکر رکھتے ہیں

وہ باتیں جو مر د اپنے ہمسفر سے چھپاکر رکھتے ہیں
وہ باتیں جو مر د اپنے ہمسفر سے چھپاکر رکھتے ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک)ہماری زندگی میں کوئی نا کوئی راز ایسا ضرور ہوتا ہے جو ہم اپنے دوستوں سے چھپاتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کی زندگی میں بھی کچھ ایسے راز ہوتے ہیں جو وہ اپنی جیون ساتھی کو کبھی نہیں بتاتے۔

انڈے دینے والا دنیا کا پہلا مرد،جاننے کے لئے کلک کریں

آج ہم ایسے ہی کچھ رازوں سے پرداہ اٹھائیں گے۔

*بعض اوقات مرد بہت توجہ سے اپنی جیون ساتھی کی بات سننے کی ایکٹنگ کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں کہ کب وہ چپ ہوگی۔

*مرد ہمیشہ خواتین کے بار بار لباس کی تبدیلی کو سراہ رہے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں جتنے زیادہ لباس تبدیل کئے جائیں اتنا ہی ان کی توجہ کم ہوتی جائے گی لیکن پھر بھی وہ ایسا رد عمل ظاہر کریں گے کہ محسوس ہو کہ وہ ہر بار آپ کو توجہ سے دیکھ رہے ہیں۔

*اگر خواتین ہفتے کی رات کو سہلیوں کے ساتھ کوئی پروگرام بنا لیں تو مرد ضرور اس بات پر غصے کا اظہار کریں گے لیکن اصل میں وہ خوش ہوں گے کہ چلو اب ہم بھی کچھ اچھا وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گزاریں گے۔

*اگر مرد اپنی جیون ساتھی کی تعریف کریں تو جان لیں کہ وہ بھی ان سے ایسے ہی رویے کی امید رکھتے ہیں۔

*بعض اوقات مرد وں کا موڈ اچھا نہیں ہوتا لیکن وہ اس بات کا علم اپنی جیون ساتھی کو نہیں ہونے دیتے اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحے زبردستی گزار لیتے ہیں۔

*خواتین چاہے جتنی اچھی گاڑی چلاسکتی ہوں لیکن مرد کبھی بھی ان کے ساتھ جاتے ہوئے خوشی محسوس نہیں کرتے کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ اس طرح وہ ضرور کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

*وہ اپنے جیون ساتھی کی کسی نہ کسی سہیلی پر ضرور نظر رکھے ہوں گے لیکن کبھی بھی اس بات کا پتا نہیں چلنے دیں گے۔

*وہ اپنی سابقہ دوست کے بارے میں ضرور سوچتے ہیں اور اگر انہیں پتا چلے کہ وہ زیادہ خوش نہیں تو کافی مطمئن ہوجاتے ہیں۔

*انہیں اچھالگتا ہے کہ ان کا خیال رکھا جائے لیکن اگر یہ عادت حدسے زیادہ ہوجائے تو وہ اس پر ناراض ہوجاتے ہیں۔

*وہ صنف ناز ک کو کہیں گے کہ وہ اپنی ہر بات ان سے شئیر کرتے ہیں لیکن اگر کبھی ان سے موبائل یا سوشل میڈیا کے پاس ورڈز مانگ لئے جائیں تو کبھی بھی نہیں دیں گے۔

*اگر خواتین مردوں کے دوستوں کے بارے میں منفی اور برے خیالات کا اظہار کریں تو یہ بات مردوں کو کبھی بھی اچھی نہیں لگتی۔

*مردوں کو یہ بات اچھی نہیں لگتی کہ آپ ان کے برے تحائف کی تعریف کریں لیکن بعد میں انہیں چھپاتے پھریں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس