فیصل آباد احتجاج،تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ،عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل نے بھی ق لیگ کے بعد تحریک انصاف کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی مرکزی قیادت کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کرنے اور فیصل آباد کو بندکروانے کے کے لیے احتجاج میں شامل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کی تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے اور کل کا احتجاج ہو گا اور پر امن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی کہ چکے ہیں کہ جو تاجر ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہے اوروہ یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ حکومت ٹھیک ہے تو یہ ان کی اپنی مرضی ہے ہر کوئی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ق لیگ نے بھی تحریک انصاف کے احتجاج میں حمایت کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز فیصل آباد کی وکلاء برادری نے بھی تحریک انصاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کااظہار کر چکی ہے ۔