پاکستان میں 9ارب بیرل تیل وگیس نکالا جا سکتا ہے ، امریکی میڈیا

پاکستان میں 9ارب بیرل تیل وگیس نکالا جا سکتا ہے ، امریکی میڈیا
پاکستان میں 9ارب بیرل تیل وگیس نکالا جا سکتا ہے ، امریکی میڈیا

  

نیوریارک (ویب ڈیسک ) پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 9ارب بیرل تیل وگیس نکالا جاسکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان میں شیل فیول کی شکل میں گیس کے ایک سو پانچ کھرب کیوب فٹ اور تیل کے نوارببیرل کے قریب ذخائزموجود ہیں ۔اس کے لیے حکومت کو صرف ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پڑے گی ،اگر حکومت اس طرف توجہ دیتی ہے تو چند سال میں پاکستان توانائی کی ضرویات میں خود کفیل ہوسکتاہے ۔عالمی اداروںکے مطابق زیر زمین شیل فیول نکالنے کی لاگت 15لاکھ دالر کی نچلی ترین سطح ےک آچکی ہے، اکانامسٹ کے مطابق شیل فیول نکالنے کی فی بیرل پیداواری لاگت اب صرف 57ڈالر ہے کیونکہ ڈرلنگ کمپنیوں نے جدید اور کم خرچ طریقے دریافت کر لئے ہیں۔شیل فیو ل کی پیداواربڑھنے سے امریکاتیل کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے ، جس باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110ڈالر سے کم ہو کر 70ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے ، گزشتہ 4سال میں امریکا میں 20ہزار کنویں شیل فیول نکا لنے کیلے کھودے گئے ہیں۔

مزید : بزنس