4اوباشوں کی کرایہ دار کی بیوی سے اجتماعی زیادتی

4اوباشوں کی کرایہ دار کی بیوی سے اجتماعی زیادتی
4اوباشوں کی کرایہ دار کی بیوی سے اجتماعی زیادتی

  

 فصل آباد(نیوزڈیسک )کرایہ لینے کے بہانے 4اوباشوںنے محنت کش کرایہ دار کو نشہ پلاکر رات بھر اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پویس ذرائع کے مطابق پولیس میڈیکل کروانے کی بجائے صلح کیلے دباﺅڈالنے لگ گئی متاثرہ خاتون نے انصاف کیلے وزیراعلی پنجاب و آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکر دار تک پہنچایا جائے۔خاتون کاکہنا ہے کہ ملزمان کی طرف سے ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ۔خاتون فرزانہ کے خاوند کا موقف ہے کہ وقوعہ کی رات مالک مکان عمران عرف مان ، ایزک ولد امتیازاور 2نامعلو م ا فرد شراب کے نشہ میں دھت ہو کر کرایہ لینے کے بہانے اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور اسے چائے میں نشہ آور چیزپلادی جس سے وہ بے ہوش ہو گیاجبکہ چاروں ملزمان اس کی بیوی کے ساتھ اجتماعی طور پر شیطانی کھیل کھلتے رہے ۔پو لیس پہلے مقدنہ درج کرنے میں ٹال مٹول کر رہی تھی اب جبکہ مقدمہ درج ہوگیا ہے تو پولیس میڈیکل کروانے کی بجائے ہم پر صلح کیلے دباﺅ ڈا ل ر ہی ہے کبھی کسی کے پاس اور کبھی سدھو پورہ چوکی انچارج کے پاس جانے کو کہہ رہے ہیں متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے وزیراعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب آرپی اووسی پی او فصل آباد مطالبہ کیا ہے کہ نو ٹس لیکر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے انجام تک پہنچایا جائے ۔جبکہ اس حوالہ سے تھانہ غلام آباد میں ایس ایچ اورربطہ کیاگیا مگر انہوں نے فون اٹینڈنہ کیا۔

مزید : جرم و انصاف