عدلتی احکامات کی تعمیل نہ کرانیوالے تفیتشی افسروں کی شامت آگئی

عدلتی احکامات کی تعمیل نہ کرانیوالے تفیتشی افسروں کی شامت آگئی
 عدلتی احکامات کی تعمیل نہ کرانیوالے تفیتشی افسروں کی شامت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ویب ڈیسک) ہائیکوٹ کے احکامات کی تحریری تعمیل نہ کر انیوالے تفیتشی افسران کی شامت آگئی ایس پی لائز ن ہائیکورٹ عمران کشورنے لاہور کے مختلف تھانوں کے مزید 16تفتیشی افسروں کو معطل کر کے 8دسمبر کو محکما نہ انکوائری کیلے طلب کیا ۔ذرائع کے مطابق ایس پی لائزن ہا ئیکورٹ نے احکامات کی تحریری تعمیل نہ کرانے اور بذریعہ موبائل فون تعمیل کرانے والے لاہور کے مختلف تھانوں کے مزید 16تفتیشی افسراوں کو معطل کرکے کل محکمانہ انکوائری کیلے طلب کر لیا ہے ۔جن تفتیشی افسروں کو معطل کرکے طلب کیا گیا ہے ان میں تھانہ اسلام پورہ کے تفتیشی افسراے ایس آئی آصف ،نولکھا کے اے ایس آئی ذکاءاللہ،اچھرہ کے تفتیشی سب انسپکٹرجمیل ، لاری اڈاکے اے ایس آئی اعجازاحمد ،مغلپورہکے سب انسپکٹر اسلم ،شاہدرہ کے سب انسپکٹر عنایت اور تھانہ اقبال ٹاﺅن کے اے ایس آئی جاویداکبر ،تھانہ نشترکالونی کے اے ایس آئی رفیق، باغبانپورہ کے اے ایس آئی لیاقت علی شاکر اور سب انسپکٹر نواز،غازی آباد کے تفتیشی سب انسپکٹر جمیل ،نصیر آباد کے تفتیشی اے ایس آئی عالم آفتاب،قلعہ گوجر سنگھ کے سب انسپکٹر ذلفقارعلی،ہیئر کے اے ایس آئی سلیم اختر اور تھانہ نشتر کالونی کے تفتیشی افسر اے ایس آئی مشتاق احمد کو معطل کر کے طلب کیا گیا ہے ۔تھانہ اسلام پورہ کے اے ایس آئی بشیر احمد ،تھانہ نواب ٹاﺅن کے اے ایس آئی نفیس ،تھانہ گلبرگ کے اے ایس آئی شوکت اور تھانہ اقبال ٹاﺅن کے انسپکٹر نواز کو بھی محکمانہ انکوائری طلب کر لیا گیا ہے ۔

مزید :

لاہور -