میرا پر وڈیو سر کے روئیے سے تنگ ، کام نہ کرنے کا اعلان

میرا پر وڈیو سر کے روئیے سے تنگ ، کام نہ کرنے کا اعلان
میرا پر وڈیو سر کے روئیے سے تنگ ، کام نہ کرنے کا اعلان

  

 لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا نے پر ورڈیو سر کے روئیے سے تنگ آکر آئندہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کااعلان کردیا۔ایک طرف پروڈیوسرنے میرا کو بیٹی بناکر کم معاوضہ میں کام کیلئے راضی کیا تو دوسری جانب شوٹنگ شیڈو ل ترتیب دینے کے با وجود کام مکمل نہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسر شفیق نے میرا کو اپنی پشتو فلم میں کاسٹ کیا تھاجس کی شوٹینگ دبئی میں جاری ہے جس کےلئے میرا کو امریکہ سے مدعو کیاگیا تھا لیکن ایک شوٹینگ کے بعد دوبارہ کام نہیں ہوا۔اس بارے میں میرا کاکہنا ہے کہ میں امریکہ میں تھی کہ مجھے فلم میں کے پر وڈیو سر کی جانب سے دبئی آنے کی دعوت دی گئی ، میں اس فلم میں کام کرنے کیلے راضی نہ تھی لیکن انہوں نے مجھے منت و سماجت کرتے ہوئے کم معاوضہ میں کام کرنے کے لیے کہا میں نے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کی جنہوں نے پاکستانی فلم کی سپورٹ کے لیے مجھے اس فلم میں کام کرنے کا مشہورہ دیا لیکن فلم کی پوری ٹیم نان پروفیشنل لوگوں سے بھر ی ہوئی ہے میں نے اپنا کام ہمیشہ کی طر ح بڑی ایماندار سے عکسبند کروایا مگر اب یہ لوگ مجھے تنگ کر رہے ہیں میری امریکی اور پاکستان میں بہت سے مصروفیات طے ہیں جس کے لیے مجھے جاناہے مگر پروڈیوسر اور دیگر لوگ اپنا کام مکمل نہیں کر رہے ۔

مزید : تفریح