ایشوریا رائے ’سلمان‘ کے نام سے دور بھاگنے لگی

ایشوریا رائے ’سلمان‘ کے نام سے دور بھاگنے لگی
ایشوریا رائے ’سلمان‘ کے نام سے دور بھاگنے لگی

  

دبئی(نیوزڈیسک)سلمان خان اور ایشوریا کی کامیاب جوڑی نے بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دی ہیں اور دونوں کے تعلقات کی کہانی کافی عرصہ میڈیا کی زینت بھی بنتی رہی لیکن پھر ایک دم مس ورلڈ نے اپنا گھر امیتابھ کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ بسا لیا اور سلمان خان سے دور ہوتی چلی گئیں لیکن اب حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں ’سلمان‘ نام سے بہت ہی چڑ ہوگئی ہے۔

ایشوریا کو شارجہ میں ہونے والے ’ایشیاوژن مووی ایوارڈ ‘میں مدعو کیا گیا تھالیکن جب انہوں نے مہمانوں کی لسٹ دیکھی جس میں ایک نام ’سلمان‘ بھی تھا تو عین وقت پر انہوں اپنی ٹکٹ منسوخ کروانے کا کہا جس پر شو کے منتظمین شدید پریشان ہوگئے اور انہیں شو میں شرکت پر آمادہ کرلیا ۔ ایشوریا کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انہیں معلوم ہوا کہ شو میں شرکت کرنے والا ’سلمان‘ اصل میں ملیالم فلموں کو ابھرتا ہوا اداکار ’دلخار سلمان‘ ہے۔ یہ بات پتا لگنے کے بعد ایشوریا کافی سکون میں آئیں اور پھر دلخار سلمان کے ساتھ بیٹھ کر خوش گپیوں میں مصروف رہیں لیکن ان کا شکوہ اپنی جگہ رہا کہ فہرست میں ’سلمان‘ کا لفظ کیوں استعمال کیا گیا۔ اب انہیں کون سمجھائے کہ یہ نام تو دوسرے فنکار کا ہے اور اس کا ’سلمان خان‘ سے کوئی لینا دینا نہیں۔

مزید : تفریح