چینی خاتون 28سال کی عمر میں ہی بوڑ ھی ہو گئی کیو ںکہ

چینی خاتون 28سال کی عمر میں ہی بوڑ ھی ہو گئی کیو ںکہ
چینی خاتون 28سال کی عمر میں ہی بوڑ ھی ہو گئی کیو ںکہ

  

شنگھائی(نیوزڈیسک)چین میں ایک جوان سال خاتون ایسی عجیب بیماری کا شکار ہے کہ جس میں اس کی عمر انتہائی زیادہ لگتی ہے۔ اس خاتون کی عمر 28سال ہے لیکن بیماری کے باعث اس کی عمر 70سال کی لگتی ہے۔ صوبہ ہنان سے تعلق رکھنے والی ہو جیان نامی یہ خاتون حال ہی میں علاج کی غرض سے شنگھائی کے ہسپتال میں پہنچی ہے جہاں اس کی سرجری کی جائے گی۔

بد قسمت ماں،جیل سے رہائی پانے والے بیٹے کا نشانہ بن گئی ,جاننے کے لئے کلک کریں

’ہو‘ نے 11سال قبل پہلے بچے کو جنم دیا لیکن اس کے بعد وہ بیماری کا شکار ہوگئی جس میں اس کے چہرے اور گردن کی جلد ڈھلکنا شروع ہوگئی ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کا نام Cutis laxaہے اور دنیا میں صرف 10لوگ اس بیماری کا شکار ہیں جبکہ چین میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ایک جوان خاتون انتہائی بوڑھی لگنے لگی ہے۔

اس کا شوہر اس تمام عرصہ میں اس کے ساتھ رہا لیکن دونوں ہی بے بس تھے اور پھر انہوں نے سوچا کہ شاید ایک اور بچے کی پیدائش سے اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے لیکن دوسرے بچے کی پیدائش پر بھی اس کے چہرے کی جوانی واپس نہ آسکی۔ ’ہو‘ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا اپنی ماں کی اس حالت پر بہت پریشان رہنے لگا اور اپنے دوستوں کو بھی بتانے سے اجتناب کرنے لگا کہ وہ اس کی ماں ہے جبکہ وہ اپنی سہیلیوں سے بھی دور ہونے لگی اور اس دوران اس نے خود کشی کی کوشش بھی کی۔ اس کا کہنا ہے کہ اب وہ شیشہ بھی نہیں دیکھتی کیونکہ اس سے اسے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ سرجری میں اپنی کوشش کریں گے کہ وہ ’ہو‘ کو جوانی لوٹا دیں لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس