میئر کراچی، ڈپٹی میئر ، 4 اضلاع کے چیئرمین و وائس چیئرمین متحدہ کے ہی ہو نگے

میئر کراچی، ڈپٹی میئر ، 4 اضلاع کے چیئرمین و وائس چیئرمین متحدہ کے ہی ہو نگے
میئر کراچی، ڈپٹی میئر ، 4 اضلاع کے چیئرمین و وائس چیئرمین متحدہ کے ہی ہو نگے

  

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں ایم کیو ایم نے واضح برتری حاصل کرلی ہے اور سادہ اکثریت کے ساتھ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر و ڈپٹی میئر اور چار اضلاع وسطی ، غربی ، شرقی اور کورنگی کے چیئرمین ، وائس چیئرمین کی نشستیں بھی پکی کر لی ہیں، دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئر و ڈپٹی کیلئے ایم کیو ایم کو سادہ اکثریت کیلئے 155 ووٹ درکار ہوں گے ۔روزنامہ ایکسپریس کے مطابق بلدیہ جنوبی کیلئے25 اور بلدیہ ملیر کیلئے 11 ووٹ درکار ہوں گے، ان دونوں اضلاع میں ایم کیو ایم آزاد یا دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر ضلعی چیئرمین وائس چیئرمین بنا سکتی ہے ۔ پیپلز پارٹی کو ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کے ضلعی چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 30 اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔

مزید : کراچی