نیویارک ٹائمز کا ایک صدی بعد صفحہ اول پر اداریہ ، اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ

نیویارک ٹائمز کا ایک صدی بعد صفحہ اول پر اداریہ ، اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ
نیویارک ٹائمز کا ایک صدی بعد صفحہ اول پر اداریہ ، اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تقریباً ایک صدی بعد اپنا اداریہ صفحہ اول پرشائع کیا ہے جس میں حکومت میں اسلحہ پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے یہ اداریہ سین برنارڈینو میں ہونے والے حملے کے تین روز بعد شائع کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ حملے میں استعمال ہونے والے اسلحہ کو بھی غیر قانونی قرار دے ۔نیویارک ٹائمز نے اس سے قبل 1920 میں صفحہ اول پر اداریہ شائع کیا تھا جس میں اس نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے وارین جی بارڈنگ کو صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے پر مخالفت کی تھی تاہم وارین جیت گئے تھے۔