سونے اور جواہرات سے بھر ابحری جہاز دریافت ،اتنی مالیت کا سونا کہ جان کر ہوش اڑ جائیں

سونے اور جواہرات سے بھر ابحری جہاز دریافت ،اتنی مالیت کا سونا کہ جان کر ہوش ...
سونے اور جواہرات سے بھر ابحری جہاز دریافت ،اتنی مالیت کا سونا کہ جان کر ہوش اڑ جائیں

  

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) 300سال قبل برطانیہ کے ساتھ شدید جنگ کے دوران سپین کا ایک خزانے سے بھرا ہوا جہاز ”سان جوز“ سمندر میں ڈوب گیا تھا، جس کا آج تک سراغ نہیں مل سکا۔ مگر اب جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سان جوز کا ملبہ تلاش کر لیا ہے۔ کولمبیا کے صدر جوآن مینویل سینٹوس نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کیا ہے کہ ”بڑی خبر، ہم نے سان جوز کو تلاش کر لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کو جہاز کا ملبہ ساحلی شہر کارٹجینا کے قریب ملا ہے۔دنیا میں اب تک جتنے بھی خزانے سے بھرے ہوئے جہاز سمندر میں ڈوبے ہیں، سان جوز میں ان سب سے زیادہ خزانہ موجود تھا۔ کولمبیا کے صدر کے مطابق اس جہاز میں ڈوبتے وقت 1ارب ڈالر(تقریباً 1کھرب5ارب 37کروڑ روپے)مالیت کا خزانہ موجود تھا۔

سان جوز میں ہیرے، جواہرات، سونا، چاندی و دیگر قیمتی دھاتیں اور پتھر تھے۔ یہ خزانہ جنوبی امریکہ کے شہروں سے لوگوں سے چھینا گیا تھا اور سپین کے بادشاہ کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے لیجایا جا رہا تھا، جو اس وقت انگلینڈ کے خلاف جنگ لڑ رہا تھا اور اسے جنگ جیتنے کے لیے روپے اور زروجواہر کی اشد ضرورت تھی۔ اس جہاز کو کارٹیجا شہر کے بالکل قریب برطانوی فوج نے نشانہ بنایا تھا جس کے باعث یہ وہیں ڈوب گیا۔کولمبیا کے صدر کا کہنا تھا کہ اس جہاز کے ملبے کی دریافت ایک دن سمندر میں ڈوبنے والے جہازوں کے حوالے سے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کارٹیجینا میں ایک میوزیم بنوائیں گے جس میں اس جہاز کا ملبہ اور اس سے نکلنے والا خزانہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ جہاز جون 1708ءمیں غرق ہوا تھا۔ کولمبیا کی طرف سے جہاز کے ملبے کی اصل جگہ نہیں بتائی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس