چین میں2100 فیکٹریاں بند
چینی دارالحکومت بیجنگ میں شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے 2100 فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈیلی چین کے مطابق بیجنگ حکام نے تقریباً 2100 فیکٹریوں کو ماحولیات کے لیے انتہائی مضر قرار دیتے ہوئے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ضرر رساں گیسوں کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ مختلف اداروں کا خیال ہے کہ چین میں ہزاروں ہلاکتیں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے ہو رہی ہیں جبکہ شہریوں میں دل اور پھیپڑوں کی بیماریوں میں اضافے کے علاوہ فالج کے حملے بھی بڑھ رہے ہیں۔