ایف بی آر کو 229ارب روپے وصول

ایف بی آر کو 229ارب روپے وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گزشتہ سال کے مقابلے میں نومبر 2015 ء کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 27.22 فیصد سے زائد ٹیکس وصولیاں کی ہیں جو229 ارب روپے ہیں جبکہ نومبر 2014ء کے دوران 180 ارب روپے کے ٹیکس محصولات اکٹھے کئے گئے تھے۔ ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2014-15 کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015-16 کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 15.49 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جاری مالی سال جولائی تا نومبر کے عرصہ کے دوران 1.044 کھرب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایف بی آر نے 904 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔

مزید :

ایڈیشن 2 -