نیو ایج پولو کپ2015 ء کا فائنل ونہار ویلے نے جیت لیا

نیو ایج پولو کپ2015 ء کا فائنل ونہار ویلے نے جیت لیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) نیو ایج پولو کپ2015 ء کا فائنل ونہار ویلے نے سیمز بوائے کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا فاتح ٹیم نے سات گول سکور کئے جبکہ رنر اپ ٹیم چھ گول کرسکی فاتح ٹیم کی جانب سے حسن علی فتح نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا جبکہ اس موقع پر شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی جس نے میچ کے دوران کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی