پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے دوسری پروفیشنل فائٹ جیت لی

پاکستانی باکسرمحمدوسیم نے دوسری پروفیشنل فائٹ جیت لی

بنکاک (آئی این پی) پاکستانی باکسر محمدوسیم نے اپنی دوسری پروفیشنل فائٹ بھی جیت لی۔ سپرفلائی ویٹ کیٹگری میں محمد وسیم نے انڈونیشین حریف کو ناک آؤٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈکا باکسنگ رنگ پاکستانی باکسر محمد وسیم کے نام رہا۔تھائی بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پرکنگز کپ میچ میں کاانعقاد کرایاگیا۔دوسری پروفیشنل فائٹ کے لئے رنگ میں اترنے والے محمدوسیم کا مقابلہ انڈونیشین حریف سے تھا، پہلے راؤنڈ سے محمدوسیم کے تابڑتوڑ حملوں نے حریف باکسرکے چھکے چھڑادئیے۔انڈونیشین باکسرابتدائی دو راؤنڈ میں محمدوسیم حملوں کوبرداشت کرتے رہے، لیکن تیسرے راؤنڈ میں حریف باکسر کی ہمت جواب دے گئی، محمدوسیم نے ناک آؤٹ پر دوسری پروفیشنل فائٹ اورسپرفلائی ویٹ کاٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی