فٹبال پریمیئر لیگ ، چیلسی کو برن ماؤتھ سے بھی شکست کا سامنا

فٹبال پریمیئر لیگ ، چیلسی کو برن ماؤتھ سے بھی شکست کا سامنا

لندن (آئی این پی ) فٹبال پریمیئر لیگ کی دفاعی چیمپئن چیلسی کے پیچھے پڑنے والی بلا جان چھوڑنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ برن ماؤتھ سے بھی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔سٹینڈ فورڈ برِج میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور برن ماؤتھ کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔ دفاعی چیمپئن چیلسی کو کم بیک کرنے کی پوری امید تھی۔ میچ کے پہلے ہاف نے مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔اختتام تک کوئی گول سکور نہ ہو سکا تو سنسنی پھیلنے لگی۔ بیاسی منٹ پر مرے نے ہیڈ گول کر کے برن ماؤتھ کو برتری دلائی۔ بڑی سائیڈ کے خلاف یہی برتری بڑی جیت کا سبب بنی۔ ایک صفر کی شکست نے چیلسی کے نام پر ایک اور دھبہ لگا دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی