ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز بگ بیش لیگ، سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

سڈنی(اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے سڈنی سکسرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے، میریزین کیپ 21 اور لیزا ستھیلیکر 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ لارن چیٹل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سڈنی تھنڈر نے ہدف 13.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیفنی ٹیلر نے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی