سکواش کے فروغ کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکڑ ملکر کام کریں، جہانگیر خان

سکواش کے فروغ کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکڑ ملکر کام کریں، جہانگیر خان

فیصل(آن لائن) سابق ورلڈ چیمپئن، جہانگیر خان نے کہا ہے کہ اسکواش کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور پرائیویٹ سیکڑ کو مل کر کام کرنا چاہئے۔وہ الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباد میں جدید اسکواش اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ ہے تھے یہ اکیڈمی 6 مہینے کی قلیل مدت میں تعمیر کے بعد فنکشنل کی جائے گی۔ جہانگیر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، کھیل کے فروغ کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی سامنے آنا چاہئے۔اس موقع پر ڈی سی او فیصل آباد نور اْلامین مینگل کا کہنا تھا کہ اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں اسکواش اکیڈمی کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اکیڈمی کو جہانگیر خان کے بھائی تورسم خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی