عالمی کپ 2010 کی میزبانی : فیفا کے اعلیٰ عہدیدار نے 66 لاکھ پاونڈز رشوت دی

عالمی کپ 2010 کی میزبانی : فیفا کے اعلیٰ عہدیدار نے 66 لاکھ پاونڈز رشوت دی

واشنگٹن (آن لائن) ایف بی آئی نے کہا ہے کہ فیفا کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی شناخت رشوت دینے والے مشتبہ شخص کے طور پر کر لی گئی ہے جو 2010 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 66 لاکھ پاونڈز کی رشوت دینے میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری ہونے والے اس نئے چالان میں اعلیٰ عہدیدار کو ’کو کنسپائریٹر 17‘ یعنی سازش میں ملوث کہا گیا ہے ، مگر اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ محکمے کا کہنا ہے کہ ’انھوں نے فیفا کے سابق نائب صدر جیک وارنر کو تین ادائیگیاں کی تھیں،یہ نیا چالان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز ہی زیورخ سے پکڑے جانے والے 16 عہدیداروں پر مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے ادارے نے الزام عائد کیا ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ امریکی اور سوئس حکام کی تفتیش سے مکمل تعاون کیا جائے گا،فیفا کے نائب صدر الفریدو ہیوٹ اور ہوان انخل ناپوت مبینہ طور پر بدعنوانی کرنے والے گروہ میں شامل تھے ۔

ور اس کے بعد سے 90 روز کے لیے فٹ بال سے متعلق ہر سرگرمی سے معطل کر دیے گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی