انڈسٹری بحران کو دور کرنے کیلئے معیاری فلموں کی ضرورت ہے،ہمایوں سعید
لاہور(اے پی پی)فلمساز واداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ انڈسٹری بحران کو دور کر نے کیلئے معیاری فلموں کی اشد ضرورت ہے اور آئندہ برس 2016 ء میں اچھی فلمیں بنا ؤ ں گا۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ سال 2015 ء ان کی فلموں کی کامیابی کے حوالے سے بہت اچھا ر ہا ہے اب آئندہ برس مزید بہتر فلم سازی کر وں گا جبکہ بطور اداکار بھی اچھے کرداروں میں نظر آ ؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بہت محنت کر رہے ہیں۔