انسداد ڈینگی کمیٹی کاا جلا س

انسداد ڈینگی کمیٹی کاا جلا س

لاہور(جنرل رپو رٹر)انسداد ڈینگی کمیٹی کاا جلا س ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کے کمیٹی روم میں جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار زیدی کی سر براہی میں منعقد ہوا۔ اس مو قع پر مختلف محکموں کے افسران و نمائندگان بھی موجود تھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹاؤن بھر میں ہزاروں انڈورسپاٹ اورہزاروں کنٹینرز چیک کئے گئے ۔ اکثر مقامات پرمختلف جگہوں سے ایڈیس لار وا پا یا گیا جس کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مو سم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ڈینگی لارواپر بھی قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹا ؤن انتظامیہ مو سم سرد ہو نے سے قبل ڈینگی لاروے کے چھپنے والی جگہوں پر اپنی حکمت عملی پر عمل کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1