ڈیلرز کی ڈپلومیٹک پالیسی ،پروفیشنل اور الخدمت گروپ غیر یقینی کیفیت میں مبتلاء
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)19دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے تاریخ کا بد ترین جوڑ توڑ،غیر جانبدارڈیلرز اہم ہو گئے رجسٹرڈ ڈیلرزکی بڑی تعداد کھابوں پرپابندی سے ناراض،ہرڈیلرکا موقف۔ووٹاپ کا ووٹر کسی کو ناراض کرنے کے لیے تیار نہیں ،ڈی ایچ اے کے ووٹرز نے پروفیشنل گروپ اورالخدمت گروپ کو ہلا کر رکھ دیا ہے ڈیلرز میجر رفیق حسرت کے گلے میں دوپہر کو ہار ڈالتے ہیں تو رات کومیجر وسیم انور چودھری کے گلے میں ہار ڈال دیتے ہیں ووٹر سب کو خوش رکھنے کی پالیسی پرگامزن ،ناراضگی کیوں مول لیں وقت آئے گا تو دیکھیں گے الیکشن پر کھابے چلتے تھے ناشتہ،لنچ،ڈنرہوتے تھے ہمارے دفتر کے ملازمین کی بھی موجیں ہوتی تھیں پراپرٹی کے مندے میں الیکشن آنے پر ہم خوش تھے ایک ماہ مفت روٹی ملے گی مگر پروفیشنل گروپ کی طرف سے کھانوں پر پابندی سے سخت مایوسی ہوئی ہے رجسٹرڈ ڈیلرز نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو میں دل کی باتیں کر ڈالیں۔