ڈی ایچ اے الیکشن ، انتخابی مہم8 تیز،دونوں گروپوں نے رخ فیز 6کی جانب موڑ دیا

ڈی ایچ اے الیکشن ، انتخابی مہم8 تیز،دونوں گروپوں نے رخ فیز 6کی جانب موڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے الیکشن کی انتخابی مہم میں8 تیزی،ڈی ایچ اے کے 19دسمبر کوہونے والے الیکشن میں دونوں بڑے گروپوں نے انتخابی مہم کا رخ فیز6کی طرف موڑ دیا،پروفیشنل گروپ اور الخدمت گروپ آج فیز6کی ڈیلر ز برادری سے ملیں گے الخدمت گروپ کے ترجمان نے کہا ہے ہم نے ڈی ایچ اے کے تمام فیزز مکمل کر لیے ہیں آج فیز6میں ڈور ٹو ڈور جائیں گے اس کے ساتھ ہی ہمارا پہلا راونڈ مکمل ہو جائے گا ،پروفیشنل گروپ کے صدر کے امیدوار میجر رفیق حسرت نے روزنامہ پاکستان کو بتایا ہم نے الحمد للہ اتوار کو انفرادی ملاقاتیں کی ہیں آج پیر کے دن فیز6میں سارا دن گزاریں گے انہوں نے کہا ہمارا پہلا راونڈ مکمل ہو جائے گا ڈیلرز برادری کی طرف سے تاریخ ساز پزیرائی پر ان کے شکر گزار ہیں حمایت کرنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔