امیدوار ضلعی چیئرمین رانا سکندر کے اعزاز میں ملک خادم حسین ناگی کی جانب سے ظہرانہ
چھانگامانگا(رانا محمد یوسف سے) امیدوار ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خاں کے اعزاز میں ملک خادم حسین ناگی نے ٹی ڈی سی پی چھانگامانگا میں پر وقار کھانے کا اہتمام کیا جہاں پر ایم این اے رانا محمد حیات خاں، رانا محمد اسحاق خاں ، ایم پی اے شیخ علاؤالدین سابق تحصیل ناظم چونیاں سردار شعیب عالمگیر، دیگر ضلع قصور کے نو منتخب چیئرمینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر رانا سکندر حیات خاں نے ضلع قصور کی چیئرمین شپ کے لیے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع قصور سے کرپشن ختم کرکے انقلابی ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ہر یونین کونسل میں بوائز اور گرلز ہائی سکول ،ہسپتال، پانی کی سہولت، سڑکوں کے جال بچھائے جائیں گے میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کو امپرو کروں گا ضلع قصور کو مثالی ضلع بنایا جائے گا بھائی چارے کی فضا قائم کی جائے گی تھانہ کلچر کی سیاست کو ختم کردیں گے ہر یونین کونسل کے چیئرمین کو مساوی فنڈز فراہم کیے جائیں گے نومنتخب چیئرمین یوسی 66رحمانپورہ چھانگامانگا حاجی رانا مشتاق احمد خاں ،یوسی108پھلیانی محمد سلیم فرزند بھٹی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا سکندر حیات کے پاس 60سے زائد چیئرمینوں کے ووٹ موجود ہیں عوامی خواہشات ،شہریوں کے پرزور مطالبہ پر میاں محمد شہباز شریف ضلع قصور کی چیئرمین شپ کے لیے رانا سکندر حیات کو ٹکٹ کنفرم کرکے ابہام ختم کردیا جائے جبکہ شارجہ پلٹ ملک خادم حسین ناگی نے ضلع قصور کی سیاست میں رانا سکندر حیات خاں کو زبر دست اضافہ قرار دیتے ہوئے کہ منتخب ہوکر علاقہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے اور میاں محمد شہباز شریف کے ایجنڈا کی تکمیل کریں گے۔