کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کوئی اس کو پاکستان سے دور نہیں رکھ سکتا،حافظ محمد علی
لاہور (جنرل رپورٹر)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ترجمان اور ورلڈ اسلامک فرنٹ کے کنوینیئر حافظ محمد علی یزدانی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور دنیاکی کوئی غاضب قوت اس کو پاکستان سے دور نہیں رکھ سکتی ۔انہوں نے کہا کہ جغرافیائی طور بھی کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور مذہبی لحاظ سے بھی کشمیری پاکستان کے بھائی ہیں ،پاکستانی عوام کے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،کشمیر میں شہید ہونے والے لاکھوں نوجوانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور بھارت کو کشمیر سے نکال کر وہاں پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کواپنے حق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے 67برس کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک ان کو ان کا حق نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا جبراً کشمیر پر قابض ہے اور انڈیا کی اس ہٹ دھرمی پر کوئی موثر آواز نہیں اٹھائی جا رہی ۔ انہوں نیکہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کئے عشروں سے غیر انسانی اور غیر اخلاقی سلوک کیا جارہاہے ، اہل کشمیر کے ساتھ ہونے والے مظالم پر سپر طاقتیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔کشمیری عوام بے بسی اور بے کسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور امت مسلمہ کی بالعموم اور پاکستان کی بالخصوص تائید اور حمایت کے منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی حکمرانوں نے اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کیا توتاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ پاکستان اگر اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے تو بھارت کسی بھی طور کشمیر پر اپنے جبری قبضے کو برقرار نہیں رکھ سکے گا۔