سید محمود غزنوی ٹیوٹا لاہوربورڈ کے صدرمقرر

سید محمود غزنوی ٹیوٹا لاہوربورڈ کے صدرمقرر
سید محمود غزنوی ٹیوٹا لاہوربورڈ کے صدرمقرر

  

لاہور ( پ ر) لاہورچمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر سید محمود غزنوی کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) لاہوربورڈ کا صدرمقررکردیاگیا۔ سیدمحمودغزنوی کٹاربندروڈانڈسٹریل ایسوسی ایشن کے صدرہیں اور اس سے قبل لاہورچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے نائب صدرکے علاوہ ودیگرکئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ سید محمود غزنوی نے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ وہ ٹیوٹالاہوربورڈکی کارکردگی کومزیدبہتربنانے کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کارلائیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1