مفادپرست یونٹی پینل کو کمزور کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،ترجمان

مفادپرست یونٹی پینل کو کمزور کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ترجمان یونٹی پینل میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کو فعال کرنے میں جہاں دوسرے اخباری کارکنوں کا عمل دخل ہے اس میں روز نامہ ’’پاکستان‘‘ کے کارکنوں کا حصہ بھی بہت زیادہ ہے۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے بہت سے دوستوں نے ہمارے کارکنوں کو تنظیم کے لئے بہت بڑا سہارا قرار دیا ہے اب میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے ا لیکشن کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے بعض مفادپرست عناصر یونٹی پینل کو کمزور کرنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور یونٹی پینل کی حمایت کرنے والے کارکنوں میں گروپ بندی کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہیترجمان یونٹی پینل جاوید نے کہا کہ ایسی جھوٹی سیاست کرنے والے عناصر تنظیم اور اخباری کارکنوں کے دشمن ہیں ہم ایک مرتبہ پھر یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ یونٹی پینل جس طرح کل مضبوط تھا آج بھی کل سے زیادہ مضبوط ہے آج بھی یونٹی پینل مخالفوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہے اور اسی لئے مخالف مختلف حربے استعمال کر کے یونٹی پینل کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جو ہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ روز نامہ ’’پاکستان‘‘ کے کارکن کل بھی یونٹی پینل کی حمایت میں تھے اور انشاء اللہ آج بھی یونٹی پینل کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔