شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے،ماریہ خان

شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے،ماریہ خان
 شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے،ماریہ خان

  

لاہور ( فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل ماریہ خان نے کہاہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ، شوبز میں پڑھے لکھے افراد کی آمد نہایت ضروری چیز ہے ۔ ماریہ خان نے کہا کہ حکومت کو سرکاری سطح پر فن اور فنکار کی پرموشن کے لئے مناسب اقدامات کرنیہوں گے تاکہ نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور ماڈلنگ میں بے پناہ مصروفیات کے باعث گھر کے لئے مناسب وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے ۔ذاتی زندگی میں بلا وجہ کی مداخلت سخت ناپسند ہے ۔ انہوں نے کہا کہہمیں مستحق لوگوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ فلم’’راستہ‘‘میں جاندار رول کررہی ہوں۔

مزید : کلچر