لیجنڈ بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی یاد میں ہونے والی تقریب

لیجنڈ بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی یاد میں ہونے والی تقریب
لیجنڈ بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی یاد میں ہونے والی تقریب

  

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی غزل گائیک جگجیت سنگھ کی یاد میں ہونے والی تقریب میں پاکستانی گلوکار محمد علی کی شاندار پرفارمنس۔تفصیلات کے مطابق ممبئی کے مقامی ہوٹل میں اس شام کا انقعاد پاکستانی ایونٹ آرگنائزر مون یونس اورعلی رانا نے کیااور خاص طور پر جگجیت سنگھ کی غزلوں کے لئے محمد علی کو پاکستان سے مدعو کیا گیا تھا۔ محمدعلی نے اپنی شاندار گائیکی پر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ پاکستانی گلوکار سے جگجیت سنگھ کی مختلف غزلوں کی فرمائش کی گئی ۔طبلے پر سنگت بھارتی طبلہ نواز جیتو شنکر نے کی۔تقریب میں بھارتی گلوکار روپ کمار راٹھور،منجری جی اور طلعت شاہ نے بھی پرفارم کیا اس موقع پر شائقین نے اس تقریب کو بہت خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد ہونا چاہئیے اس سے ایسے نامور فنکاروں جنہوں نے بہت شہرت حاصل کی ہو ان کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں یہ بہت اچھی تقریب تھی۔

مزید : کلچر