اداکار تیمور خان کی دوسال بعد شوبز میں واپسی

اداکار تیمور خان کی دوسال بعد شوبز میں واپسی
 اداکار تیمور خان کی دوسال بعد شوبز میں واپسی

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار تیمور خان کی دوسال بعد شوبز میں واپسی ہوگئی ۔انہیں ہدایتکار یوسف راہی نے فلم کے اہم کردار میں کاسٹ کرلیا ہے جس کی شوٹنگ جنوری میں لاہور اور اسلام میں کی جائے گی ۔تیمور خان نے بتایا کہ فلم ہی میرا جنون تھا ، مگرفلم انڈسٹری کے بحران اور نان پروفیشنل لوگوں کے رویے کی وجہ سے کنارہ کشی پر مجبور ہوا ۔کراچی اور لاہور میں روایتی ڈگر سے ہٹ کر منفرد موضوعات کی فلمیں بننے لگی ہیں جن میں سٹارزازم کی بجائے میرٹ پر کاسٹنگ ہورہی ہے۔ تیمور خان نے کہا کہ یوسف راہی منجھے ہوئے رائٹر ڈائریکٹر ہیں جن کے ساتھ ایک ویڈیو میں پہلے کام کرچکا ہوں ، اس میں میری پرفارمنس سے متاثر ہوکر فلم میں کاسٹ کیا ہے۔

مزید : کلچر