ایسا فعل نہیں کرنا چاہیے جس سے ملک کی بدنامی ہو،کامیڈین برجو

ایسا فعل نہیں کرنا چاہیے جس سے ملک کی بدنامی ہو،کامیڈین برجو
 ایسا فعل نہیں کرنا چاہیے جس سے ملک کی بدنامی ہو،کامیڈین برجو

  

لاہو ر( ) تھیٹر کے نامور کامیڈین برجو نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں ،ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو ۔برجونے کہا کہ تھیٹر ڈرامہ زوال کا شکار ہوچکا ہے کیونکہ ہمارے ملک کی ثقافت کو پسند کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طارق جاوید پسندیدہ فنکار ہے ،سہیل احمد نے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا ۔

مزید : کلچر