قومی زبان تحریک کی نفاذِ اردو کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ریلی

قومی زبان تحریک کی نفاذِ اردو کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے ریلی

لاہور(خبر نگار خصوصی) قومی زبان تحریک کے زیرِاہتمام نفاذِ اردو کے حق میں لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے سامنے ریلی نکالی گئی،شرکاء کامطالبہ تھا کہ ملک میں ہرسطح پراردو کانفاذیقینی بنایاجائے۔ قومی زبان تحریک نے لاہورمیں نکالی مال روڈ پرنفاذِاردو ریلی،سیاسی رہنماؤں،اردو ادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اسکولوں کے طلباء سمیت تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادشریک ہوئی،شرکاء نے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی نفاذِاردو کیلئے شاندارخدمات کوخراجِ تحسین پیش کیا، کہتے ہیں کہ نفاذ اردو تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشیدکی بھی ریلی میں شرکت،کہتے ہیں،پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں نفاذِ اردو کی قرارداد پیش کریں گے۔جماعت اسلامی کے رہنما فریداحمد پراچہ نے اردو زبان سے دوری کو ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہنے کی وجہ قرار دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4