فضل محمود الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ آفات سے بچاؤ کے نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیے گئے

فضل محمود الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ آفات سے بچاؤ کے نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے سینٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد فضل محمود کو الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ آفات سے بچاؤ کا نیشنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔ فضل محمود اس سے قبل الخدمت فاؤنڈیشن سمیت دیگر رفاہی اداروں میں 2005ء کے زلزلہ، 2009ء میں بدامنی کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد، 2010ء کے سیلاب اور حالیہ زلزلے جیسی ناگہانی آفات اور حادثات میں ریسکیو، ریلیف اور تعمیر نو کے حوالے سے ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ فضل محمود 6 سال الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔


الخدمت فاؤنڈیشن کی سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ نے فضل محمود کی نئی ذمہ داری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔