انسانی حقوق اور خدمتِ انسانیت کے فرائض معاشرے کا انمول سرمایہ ہیں،طارق احسان

انسانی حقوق اور خدمتِ انسانیت کے فرائض معاشرے کا انمول سرمایہ ہیں،طارق ...

لاہور(پ ر)رضا کاروں کے عالمی دن کے موقعہ پر یوتھ فورم فار کشمیر (YFK) کے زیر اہتمام ایک خصوصی تقریب زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے YFK کے لیے رضا کارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ انسانیت عبادت کی طرح ہے دنیا بھر میں جو لوگ انسانی حقوق اور خدمتِ انسانیت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہ معاشرے کا انمول سرمایہ ہیں۔ طارق احسان غوری نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر (YFK) کے رضا کار پاکستان ، کشمیر اور دنیابھر میں کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق خودارادیت کے حصول اور کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ ہم کشمیر اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق کے لیے عالمی برادری کو بیدار کرنے کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔ اور اس موقع پر کامران سبحان ۔ نور سمند بھٹی ۔ ذیشان شریف ۔ نعمان احمد اور سید عبد اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا ۔

بھارتی حکمران کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو دبانے کے لیے وادی کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ عالمی برادی اور اقوامِ متحدہ 2کروڑ کشمیری مسلمانوں کو جبری غلام بنائے رکھنے کی بھارتی سازشوں تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4