پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو برڈ ورڈ روڈ پر دفاتر فراہم کر دئیے گئے

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو برڈ ورڈ روڈ پر دفاتر فراہم کر دئیے گئے

لاہور(جنرل رپوٹر) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد نئے قائم ہونے والے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کو برڈ ورڈ روڈ پر دفاتر فراہم کر دئیے ہیں ۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے حکومت سے افسران کی تنخواہوں اور دفاتر کی تزئین وآرائش کے لے 23کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز طلب کر لیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے موجودہ محکمہ صحت کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ اور نیا پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر قائم کر دیا ہے ۔ سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر جاوید احمد قاضی کو اس نئے شعبے کا سیکرٹری بھی تعینات کر دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4