لندن، زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے وارسے متعددافراد زخمی

لندن، زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر چاقو کے وارسے متعددافراد زخمی

لندن (این این آئی)لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشن میں چاقو کے وار سے لوگوں کو زخمی کرنے والے مشتبہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹ لندن کے لیٹن اسٹون انڈر گراونڈر یلوے اسٹیشن میں لوگوں سے چاقو پرحملے کی واردات نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا پولیس نے ٹیزر کی مدد سے اس شخص کو نیچے گرایا اور چاقو چھین کر اسے گرفتار کر لیایہ واقعہ برطانیہ میں شام 7 بجے پیش آیا جب لوگ دفاتر سے گھروں کو لو ٹتے رہے تھے ٗ حملے سے زخمی تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیا ہے اور ملزم کو ایسٹ لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی واقعہ کے بعد سکیورٹی میں سخت کر دی گئی فرانس اور امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا اور لیٹن اسٹون ٹیوب اسٹیشن پر حملے کے بعد برطانیہ کی انسداد دہشتگردی کمانڈ یونٹ کے سربراہ رچرڈوالٹن نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ الرٹ رہیں ٗچاقو سے حملے کی واردات کے بعد لیٹن اسٹون ٹیوب اسٹیشن بند کر دیا گیا جس کے سبب سینٹرل لائنز پر ٹرینیں التوا کا شکار ہوگئیں۔

مزید : عالمی منظر