کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اتارچڑھاؤ کے بعدمندارہا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے اتارچڑھاؤ کے بعدمندارہا

کراچی(این این آئی)کرا چی سٹا ک ما ر کیٹ گز شتہ ہفتے کا روبا ر ی اتا ر چڑھاؤکے بعد مندی کی زد میں ر ہی، کے ایس ای 100انڈ یکس 32900پوا ئنٹس سے گھٹ کر32700پوا ئنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مندی کے سبب ما ر کیٹ میں سر ما یہ کاروں کے 69ارب سے زائد رو پے ڈو ب گئے۔گز شتہ ہفتے کرا چی سٹا ک ما ر کیٹ کا رو با ر کے پہلے دن ہی شد ید مندی کا شکا ر ہو گئی اور مندی کا اثردو سرے دن بھی غا لب ر ہا ،اس طر ح ما ر کیٹ میں مسلسل دس سیشن تک مندی کے با دل چھا ئے رہنے کے بعد بدھ کے روز مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،سر ما یہ کا روں اور ما لیا تی ادا روں کی منا فع بخش شعبوں میں سر ما یہ کا ری اور مستقبل کے سو دوں کا حجم بڑ ھنے سے مقا می اور غیر ملکی سر مایہ کا روں کا اعتما د دو با رہ بحال ہواور بدھ سے جمعہ تک ما ر کیٹ میں تیزی کا ر حجان غا لب ر ہا اس مدت میں انڈ یکس نے 998.55پوا ئنٹس ر یکو ر کئے لیکن مندی کے دن طویل ہونے کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بھی انڈ یکس منفی زون میں بند ہو ا۔کرا چی اسٹاک ما ر کیٹ کی ہفتہ وار ر پورٹ کے مطا بق پیر تا جمعہ کے دو ران کے ایس ای 100انڈ یکس میں 252.36پوا ئنٹس کی کمی وا قع ہو ئی اور انڈ یکس 32900اور 32800پوا ئنٹس کی 2با لا ئی حد وں سے نیچے گر گیا اس طرح کا رو با ر ی ہفتے کے اختتا م پر کے ایس ای 100انڈ یکس 32960.27پوا ئنٹس سے گھٹ کر 32707.91پوا ئنٹس پر بند ہوا اسی طرح 205.52پوا ئنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈ یکس 19200.06پوا ئنٹس اور کے ایس ای آل شیئر ز انڈ یکس 23098.44پوا ئنٹس سے کم ہو کر 22866.45پوا ئنٹس پر بند ہوا۔

مزید : کامرس