اوپیک فیصلے نے تیل کی قیمتیں مزید گرا دیں

اوپیک فیصلے نے تیل کی قیمتیں مزید گرا دیں

نیویارک(این این آئی)تیل برآمدکرنے والی تنظیم اوپیک کی طرف سے تیل کی پیداوارمیں کمی نہ لانے کے فیصلے نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گرا دیں ہیں۔ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں یوایس بنچ مارک کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں اوپیک کا فیصلہ سامنے آنے کے ساتھ ہی 2 اعشاریہ7 فیصد یا سوا ڈالر فی بیرل گر گئی اور اس کی جنوری کے لئے سپلائی 39اعشاریہ97 ڈالر پر بند ہوئی۔

جبکہ انٹرنیشنل بنچ مارک فار آئل برنٹ نارتھ سی کروڈ کی جنوری کے لئے سپلائی کی قیمت میں لندن مرکنٹائل میں84 سینٹ (1اعشاریہ9فیصد)تک گر کر 43 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی ہے۔

مزید : کامرس