کم آمدنی والے طبقے کیلئے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.33فیصد کمی ریکارڈ

کم آمدنی والے طبقے کیلئے ہفتہ وار مہنگائی میں 0.33فیصد کمی ریکارڈ

کراچی (این این آئی)رواں ہفتے کے اختتام پر کم آمدنی والے گروپ کیلئے ہفتہ وارمہنگائی میں 0.33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کم آمدنی والے گروپ کیلئے ایس پی آئی گزشتہ ہفتے کے 210.60پوائنٹ سے کم ہو کر 209.91پوائنٹ کی سطح پر آگیااس طرح گزشتہ ہفتے کی 218.81 کی نسبت زیر جائزہ ہفتے کے دوران کمبائنڈ انکم گروپ کیلئے ایس پی آئی 218.39پوائنٹ ریکارڈ کی گئی ۔زیر جائزہ ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ٗ 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 29اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 3دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر پیاز،ٹماٹر،گڑ،چینی،چاول باسمتی،دال،آلو اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ٗ ایل پی جی سلنڈر،سیگریٹ،کیلا،چکن،انڈے،گندم کا آٹا ،مٹی کا تیل،مونگ دال،گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دریں اثناء کم آمدنی والے گروپ کیلئے ایس پی آئی گزشتہ ہفتے کے 210.60پوائنٹ سے کم ہو کر 209.91پوائنٹ کی سطح پر آگیا۔

مزید : کامرس