متحدہ کا ٹرن آؤٹ پہلے جیسا رہا میئر کراچی کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کریگی

متحدہ کا ٹرن آؤٹ پہلے جیسا رہا میئر کراچی کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کریگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و کراچی کے میئر کے امیدوار وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کا ٹرن آؤٹ پہلے جیسا رہا، کراچی کے میئر کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہر الیکشن میں بڑھ رہا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں کے اتحاد کے باوجود ایم کیو ایم کا ٹرن آؤٹ عام انتخابات جیسا رہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے میئر کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔ میئر کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوا جلد عوام کے سامنے آجائیگا۔

مزید : صفحہ اول