گیس کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ غر یبوں پر ڈرون حملہ ہے،چوہدری سرور

گیس کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ غر یبوں پر ڈرون حملہ ہے،چوہدری سرور

لاہور(جنرل رپوٹر) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے گیس کی قیمتوں میں 7فیصد اضافے کے حکومتی فیصلہ کو غر یبوں پر ’’ڈرون حملہ ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف حکومت کے اس عوام دشمن فیصلے کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر شدید احتجاج کر ے گی ‘بلدیاتی انتخابات میں حکمرانوں کی غنڈہ گردی کے خلاف الیکشن لڑنے والے تحر یک انصاف کے لوگ ’ ’ شیر‘‘ہیں جن کو سلام پیش کر تاہوں ‘موجودہ حکمرانوں کاانداز سیاست جمہو ریت کیلئے خطر ہ بن چکا ہے ‘(ن) لیگ نے غر یبوں کا خون کا آخری قطرہ بھی ’’نچوڑنے ‘‘کا فیصلہ کررکھا ہے ‘جب تک ملک سے کر پشن اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہو گا پاکستان سے مسائل کا حل ممکن نہیں ہو سکتا ۔ وہ اپنے دفتر میں کمیر والا مونسپل کمیٹی چےئر مین کیلئے تحر یک انصاف کے امیدوار رانا ابرار جیلانی کی نامزدگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں نے غربت کی بجائے ’’غر یب مکاؤ ‘‘پا لیسی اپنائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے آئے روز غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سانا حکمرانوں کی سیاست کامنشور بن چکا ہے اور آج ملک میں غر یبوں کے پاس خودکشی کے سواکوئی آپشن باقی نہیں اور ان نااہل حکمرانوں کو قوم پر کیے جانیوالے ایک ایک ظلم کا حساب دینا پڑ یگا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران حکمرانوں نے پو لیس سمیت تمام اداروں کو اپنے سیاسی ایجنڈے اور سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا ہے لیکن اسکے باوجود تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدوار انتہائی ثابت قدم رہے اورتحر یک انصاف جہاں بھی میونسپل میں حکومت بنائے گی وہاں غر یب عوام کے بنیادی مسائل کو انکے گھر کی دہلیز پر حل کیا جا ئیگا ۔

مزید : صفحہ آخر