لاہور،کسٹم حکام کی کارروائی ‘ 5 کروڑ مالیت کے سگریٹ او رگٹکا برآمد

لاہور،کسٹم حکام کی کارروائی ‘ 5 کروڑ مالیت کے سگریٹ او رگٹکا برآمد

لاہور(آئی این پی) کسٹمز انٹیلی جنس نے پرانی انارکلی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے کے سمگل شدہ سگریٹ اور 54 کارٹن پان مصالحہ اور گٹکا برآمد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے پرانی انارکلی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک گودام سے بیرون ملک سے غیر قانونی طریقے سے 5 کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے۔ کارروائی کے دوران کسٹمز اہلکاروں کے ہاتھ بھارت سے سمگل کیے گئے پان مصالحہ اور گٹکے کے 54 کارٹن بھی لگے ۔ کسٹمز اہلکاروں نے غیر قانونی سگریٹ، پان مصالحہ اور گٹکا قبضہ میں لے لیا جبکہ کسٹمز اینٹی سمگلنگ فورس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : صفحہ آخر